لیاقت بلوچ کی چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ سے وفد کے ہمراہ ملاقات
1گھنٹہ پہلے
لیاقت بلوچ کی چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ سے وفد کے ہمراہ ملاقات
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری،انجینئر اخلاق احمد، ابوذرکھٹانہ، فرحان شوکت ہنجرا شریک تھے ۔
لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے اجتماع عام منعقدہ مینار پاکستان میں لیسکو کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کا شکریہ ادا کیا اور انھیں یادگاری شیلڈ پیش کی ۔
لیاقت بلوچ نے چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے احکامات کی روشنی میں لیسکو کے افسران و فیلڈ سٹاف نے اجتماع عام میں بہت تعاون کیا ہے جس پر ہم آپ کے بے حد ممنون ہیں ۔
محمد رمضان بٹ نے لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماؤں کا لیسکو ہیڈکوارٹر آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لیسکو سٹاف عوام کو بجلی کی بلا تعطل ترسیل کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے اور عوام الناس کی خدمت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔


