News Detail Banner

لیاقت بلوچ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوےز عامر علی بلوچ سے وفد کے ہمراہ ملاقات،

20گھنٹے پہلے

لیاقت بلوچ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوےز عامر علی بلوچ سے وفد کے ہمراہ ملاقات،
اجتماع عام کے لیے سپیشل ٹرینیں چلانے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں سووینئر بھی پیش کیا

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ریلوے ہیڈکوارٹر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریلوے پریم یونین پاکستان کے چیئرمین ضیائ الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور ،احمد سلمان بلوچ ،ایڈیشنل جنرل منیجر حماد حسن مرزا، ڈپٹی سی او پی ایس کامران سعید اور ڈپٹی سی او پی ایس امتیاز اور بھی موجود تھے ۔
لیاقت بلوچ نے عامر علی بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کی ٹیم نے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں کارکنان کی شرکت کرنے کے لیے سپیشل اجتماع عام ٹرینیں چلا کر بہت بڑی خدمت سر انجام دی اور کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں اس پر میں اپنی جانب سے آپ اور آپ کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے لیے دعا گو ہیں کہ ان کی سرپرستی میں ریلوے دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے، ریلوے قومی یکجہتی پر مبنی ادارہ ہے، ریلوے کی ترقی خوشحالی سے یہ قومی ادارہ مستحکم ہو سکتا ہے ۔ آخر میں لیاقت بلوچ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کو سووینئر بھی پیش کیا۔