نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ نے انسانیت کی فلاح اور خواتین کے تحفظ کا نظام دیا۔ڈاکٹر عطاء الرحمن
17دن پہلے

نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ نے انسانیت کی فلاح اور خواتین کے تحفظ کا نظام دیا۔ڈاکٹر عطاء الرحمن
اسلام نے عورت کو وراثت میں حصہ دار اور باپ بھائی بیٹے اور خاوند کی صورت میں مرد کو اس کا محافظ بنایا۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن کاجوہور بارو ملایشیاء میں اسلامک سرکل آف ملایشیاء کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب۔
نائب امیر جماعت اسلامی سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام ایک ایسا نظام زندگی ہے جس نے انسانی مساوات،فلاح اور امن کادستور دیا ہے۔آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی لائی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسانی معاشرے کو امن و امان اور خوشحالی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ انسانیت پر اللہ کا یہ احسان ہے کہ اس نے ایسا پیغمبر مبعوث فرمایا جس نے صدیوں سے جاری ظلم وجبر اور جہالت کا قلع قمع کیااور انسان کو انسان کی غلامی سے نکال کرایک اللہ کی بندگی میں دے دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک سرکل آف ملایشیاء کے زیر اہتمام جو ہور بارو میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے اسلامک سرکل آف ملایشیاء کے صدر ڈاکٹر حیات خان اور سیکرٹری جنرل سجاد اکبر نے بھی خطاب کیا۔
ڈاکٹر عطا ء الرحمن نے کہا کہ مغرب نے آزادی کے نام پرعورت پر سب سے بڑا ظلم یہ کیا ہے کہ اسے بچوں کی پرورش اور گھر داری کے ساتھ ساتھ معاش کی فکر میں بھی ڈال دیا ہے۔اسلام عورت کواپنے خاوند کا ہاتھ بٹانے سے نہیں روکتا مگر اس کا اصل کام نسل انسانی کی تربیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائشیا سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں خواتین کو مکمل آزادی حاصل ہے اور وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ اسلامی تحریکوں میں خواتین کی بہت بڑی تعداد اسلامی تعلیمات کو دوسرے تک پہنچانے اور غلبہ دین کیلئے با وقار انداز میں اپنا فرض پورا کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں حضرت محمد ﷺ کی لائی ہوئی شریعت کے مطابق قوانین بنائے گئے ہیں وہاں انسان خوشحال اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔