News Detail Banner

امن کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومتیں اور اسٹیبلشمنٹ مل بیٹھ کر مشترکہ طور پر اقدامات کریں.سراج الحق

7دن پہلے

لاہو ر یکم مارچ 2025ء

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ امن کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومتیں اور اسٹیبلشمنٹ مل بیٹھ کر مشترکہ طور پر اقدامات کریں، افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوریاں ختم ہونی چاہییں، مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے، پوری دنیا کے مسلمانوں کا دارالعلوم حقانیہ سے خصوصی محبت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا حامد الحق حقانی شہید کی نماز جنازے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا 

سراج الحق نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم شخصیت اور ایک پارٹی لیڈر پر خودکش حملہ باعث فکر ہے،اس وقت سکیورٹی کی بہتری کی لیے ہم سب کو اپنا کردار عطا کرنا ہوگا، وفاقی وصوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔اس  المناک واقعے میں مولانا حامد الحق سمیت ان کے چھ سے زائد ساتھی شہید ہوئے، اس سے قبل بھی صوبے میں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔