مولانا غلام نبی نے بطور ممبر اسمبلی کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی اور ہندوستان کے موقف کو غلط ثابت کیا۔حافظ نعیم الرحمان
5مہا پہلے
لاہور24 جون 2024ء
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مولانا غلام نبی نوشہری سمیت ہزاروں کشمیریوں کاخون آزادی کی نوید ثابت ہوگا، کشمیری شہدا کے خون سے کسی بزدل حکمران اور طالعے آزما کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے۔ تحریک آزاد کشمیرکے نامور ہیرو سابق ممبر قانون سازاسمبلی مولانا غلام بنی نوشہری نے تحریک آزادی کشمیراور غلبہ دین کے لیے پوری زندگی وقف کیے رکھی، ڈائیلاسیز کے دوران دوکتب ”قصہ نصف صدی کا“اور ”نقشہ ناتمام“کے عنوان سے تحریر کیں جو کشمیرکی آزادی کی تحریک کا انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہیں۔ خیالات کااظہارانھوں نے غلا م بنی نوشہری کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے مولانا غلام بنی نوشہری کی نماز جنارہ بھی پڑھائی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی میا ں اسلم، امیر جماعت اسلا می آزاد کشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق خان، سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی، کنونیئر حریت کانفرنس غلام محمد صفی سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحما ن نے کہاکہ مولانا غلام نبی نے بطور ممبر اسمبلی کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی اور ہندوستان کے موقف کو غلط ثابت کیا۔ غلام نبی نوشہری کی وفات پر آز ادکشمیرکے صدر بیرسٹر سطان محمود چودھری، وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سردار عتیق احمد، راجہ فاروق حیدر لطیف اکبر، شاہ غلام قادر، سردار عتیق احمد، راجہ فاروق حیدر لطیف اکبر، سردار اعجاز افضل خان،ڈاکٹر خالد محمود،چودھری یاسین،تنویر الیاس،عبدالقیوم نیازی، لیاقت بلوچ،شاہ غلام قادر، مولانا سعید یوسف، مولانا امتیاز صدیقی، سمیت سیاسی، سماجی اور صحافتی برادری نے اظہار تعزیت کیا۔