News Detail Banner

بجٹ میں ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈال دیا گیا۔حافظ نعیم الرحمن

5مہا پہلے

لاہور13 جون 2024ء

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈال دیا گیا، ملازمین، مزدوروں اور محروم طبقات کے لیے کوئی خوشخبری نہیں، پرائیوٹ کمپنیاں تنخواہیں بڑھائیں یا نہ بڑھائیں مگر انکم ٹیکس میں اضافہ ہوگا۔ وزیرخزانہ کے مہنگائی میں کمی کے دعوے زمینی حقائق کے منافی ہیں۔ آخر بڑے جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں لایا جاتا؟ 

حافظ نعیم الرحمن نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے ہر حکمران جماعت کی یہی پالیسی رہی ہے کہ مڈل کلاس کی کمر توڑو اور اشرافیہ کو بچاؤ، اس بار بھی آئی ایم ایف کی غلامی کی دستاویزکو بجٹ کا نام دیا گیا، حکمران آئی ایم ایف سے قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر مذاکرات کی جرات نہیں رکھتے ہیں، حقیقت یہی ہے کہ میز کے دونوں اطراف سامراج کے نمائندے بیٹھے ہوتے ہیں، آئی ایم ایف سے لیے گئے 23پروگراموں سے معیشت بہتر نہ ہوئی، 24ویں سے بھی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ ملک میں وزرائے خزانہ درآمد کیے جاتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگی بجلی ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدے ہیں ان پر نظرثانی کی جائے۔