News Detail Banner

جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ پورے ملک میں لڑے گی۔ حافظ نعیم الرحمن

5مہا پہلے

لاہور05 جون 2024ء

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں سٹریٹ کرائمز و مسلح ڈکیتیوں میں مسلسل قیمتی انسانی جانوں کے مسلسل ضیاع کے حوالے سے سوال کیا ہے ک کیاسندھ حہ آخرکراچی کے سوا دنیاکے کس شہرمیں شہریوں کو ایسی سفاکیت کا سامناہے۔کومت اوروفاق میں بیٹھاحکمراں اتحاد جواب دے گا؟ کہتے ہیں کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جدید ترین امریکی اسلحہ ہے مگر یہ کراچی کے اسٹریٹ کرمنلز کے پاس آخر کون سے ہتھیار ہیں کہ سندھ حکومت، رینجرز اور پولیس سب مل کر بھی اس نیٹ ورک کو توڑ نہیں پا رہے۔ گلی محلوں میں دندناتے یہ دہشت گرد جب جسے چاہتے ہیں موبائل فون کے بدلے موت کی نیند سلادیتے ہیں اور جب جسے چاہے لوٹ لیتے ہیں۔صرف دو دن میں مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں 27سالہ انجینئر حافظ اتقاء معین،20سالہ عبد الباسط اور صنعت کار آصف سلیمان بلوانی اپنی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ رواں سال صرف 5ماہ کے دوران 80شہری کراچی میں ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

منصورہ میں مرکزی نظم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ پورے ملک میں لڑے گی۔ کراچی کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں جو 40سال سے شہر پر راج کر رہی ہیں، سندھ حکومت اور پولیس نے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، صرف گزشتہ 5ماہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 78شہری اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، ایک سال میں ڈکیتی و لوٹ مار کی 90ہزار وارداتیں ہوئیں، ملک کے کسی اور شہر میں ڈکیتی کے دوران اس طرح لوگ نہیں مارے جاتے۔ انہوں نے کہا  اہل کراچی نے پہلے بلدیاتی انتخابات اور پھر عام انتخابات میں جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا اور عام انتخابات میں فارم47والوں کو مسلط کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی عید الاضحی کے بعد ایک بڑی تحریک شروع کرے گی۔