اسلام آباد میں ”سیوغزہ کیمپ“ کے دو افراد کی شہادت پر گرفتار ہونے والے ملزم اور اس کی گاڑی سانحہ کی پراسراریت کا پتا دے رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
7مہا پہلے
لاہور21 مئی 2024ء
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ”سیوغزہ کیمپ“ کے دو افراد کی شہادت پر گرفتار ہونے والے ملزم اور اس کی گاڑی سانحہ کی پراسراریت کا پتا دے رہی ہے۔ موقع پر پولیس کی چاروں طرف موجودگی کے باوجود اتنی بڑی سنگین واردات کا ہونا اور پولیس کا کچھ نہ کرنا اپنی جگہ پر سوالیہ نشان ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی اب تک کی خاموشی کو بھی تشویش ناک قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ شفاف تحقیقات کے ذریعے سانحہ کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔