News Detail Banner

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے ہے کہا کہ اسلام آباد میں سیو دی غزہ کیمپ پر حملے میں دو کارکنان کی شہادت انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے۔

7مہا پہلے

لاہور20 مئی 2024ء

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے ہے کہا کہ اسلام آباد میں سیو دی غزہ کیمپ پر حملے میں دو کارکنان کی شہادت انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے۔ 

منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کا رویہ بے حسی اور بے حمیتی پر مبنی ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں اور جبر سے غزہ کے حق میں اٹھنے والی آواز نہیں دبائی جا سکتی، شفاف تحقیقات یقینی بناکر قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پرامن کیمپ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے