News Detail Banner

حق دو کسان مارچ کے شرکا کی گرفتاریوں اور مظاہرین پر پولیس تشدد پر پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ہتھکنڈے شرمناک ہیں. امیر العظیم

7مہا پہلے

لاہور16 مئی 2024ء

سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے حق دو کسان مارچ کے شرکا کی گرفتاریوں اور مظاہرین پر پولیس تشدد پر پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ہتھکنڈے شرمناک ہیں اور ان حربوں سے کسانوں کے مطالبات کے حق میں جماعت اسلامی کی جاری تحریک ماند نہیں پڑے گی بلکہ اس میں مزید تیزی آئے گی۔ 

منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے گرفتار کسانوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا اور حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پرامن تحریک کو بھڑکانے کی بجائے کسانوں کے مطالبات منظور کرے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو پنجاب کے مختلف اضلاع سے کسان رہنماؤں اور مارچ میں شرکت کے خواہش مند عام کسانوں کو گرفتار کیا گیا۔ حکومت کا مقصد انھیں مال روڈ پر کسان مارچ میں شرکت کرنے سے روکنا تھا، تاہم حکومتی حربوں کے باوجود بڑی تعداد میں کسان احتجاجی مارچ کا حصہ بنے۔ مختلف شہروں سے اکٹھی کی گئی معلومات کے مطابق پولیس نے چیئرمین کسان بورڈ پاکستان جام حضور بخش، نائب صدر کسان بورڈ امان اللہ چٹھہ، کسان بورڈ فیصل آباد کے صدر علی گورائیہ، نائب صدر پنجاب بورڈ میاں ریحان الحق، کسان بورڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جنرل سیکرٹری سرور بھٹی، حمید الدین اعوان، ضلع چنیوٹ کے سابق صدر کسان بورڈ ذوالفقار شاہ کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح امیر جماعت اسلامی حافظ آباد شوکت پھلروان اور قاسم تارڑ کو جلال پور سے گرفتار کیا گیا۔ ضلع اوکاڑہ میں محمد اکرم، محمد حسیب، غلام نبی، عمران، شاکر، نصیر احمد، محمد شمعون، محمد ندیم، عمر حیات، محمد فیضان، محمد وقاص، عمر شعیب، محمد منیر حسین، محمد رزاق، اسد توقیر، معاذ، حاجی عبدالرشید، حاجی محمد رشید،محمد حسین کو گرفتار کیا گیا۔ دیپالپور سے لیاقت علی، ساجد امین، محمد شعبان سکھیرا کو گرفتار کیا گیا ہے۔