اللہ تعالیٰ کمزوروں کی کیسے مدد کرتا ہے، انھیں ہمت اور استقامت سے نوازتا ہے، اسے دیکھنے کے لیے اہل غزہ کے ایثار، قربانی اور جدوجہد چاہیے۔ راشد نسیم
5مہا پہلے
لاہور15 اپریل 2024ء
نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے گلبرگ زون کراچی کی عیدملن تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مجاہدین نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، دنیاوی اندازے غلط ثابت کیے، اسلامی ممالک کے حکمران جو دنیاوی اندازوں سے فیصلے کرتے ہیں انھیں غزہ کے مجاہدین سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ کمزوروں کی کیسے مدد کرتا ہے، انھیں ہمت اور استقامت سے نوازتا ہے، اسے دیکھنے کے لیے اہل غزہ کے ایثار، قربانی اور جدوجہد چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے ہاتھیوں کے لشکر کو ابابیلوں سے تباہ کرنے کا عملی مظاہرہ اور طاقتوروں کے کمزور اور پسپا ہونے کی مثال فلسطین میں دیکھنے کو ملی۔ بچوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے قربان ہوتے دیکھ کر فلسطینیوں نے اف تک نہ کی اور صبرو استقامت کے پہاڑ بنے رہے، اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے لیے اس میں ایک سبق ہے۔ بلاشبہ اہل غزہ کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد کی جائیں گی اور ان میں پوری امت کے لیے بھی سبق ہے۔ مسلمان حکمران دنیاوی مال و اسباب کے ہوتے ہوئے بھی مغرب اور استعماری طاقتوں کے غلام ہیں جب کہ نہتے فلسطین کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی آزاد ہیں۔ فلسطینیوں کا خون ضرور رنگ لائے گا اور ارضِ مقدس صہیونی قبضہ سے آزاد ہو گی۔