News Detail Banner

ملک میں بعض لوگ انتخابات کا التوا چاہتے ہیں اور درحقیقت جمہور دشمنی پر تلے ہوئے ہیں.لیاقت بلوچ

11مہا پہلے

لاہور 02جنوری 2024ء

نائب امیر و چیئرمین الیکشن سیل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں بعض لوگ انتخابات کا التوا چاہتے ہیں اور درحقیقت جمہور دشمنی پر تلے ہوئے ہیں، انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کے خواہش مند عوام میں جانے سے گھبرا رہے ہیں، یہ سیاسی بے چینی پھیلانے کے لیے پے در پے وار کر رہے ہیں۔ 

منصورہ میں مرکزی الیکشن سیل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ ہوا، اسی طرح جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر بھی دہشت گرد حملے ہوئے ہیں، نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ انھوں نے کہا کہ قوم انتخابات کا یقینی انعقاد دیکھنا چاہتی ہے، غیرجانبدارانہ انتخابات ہی پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قوم کے پاس جماعت اسلامی کی صورت میں بہترین آپشن موجود ہے، عوام8فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔