الیکشن کمیشن پنجاب میں جماعت اسلامی کی خواتین قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 27دسمبر کو کاغذات کی سکروٹنی ہو گی. ڈاکٹر فرید احمد پراچہ
11مہا پہلے
لاہور 25دسمبر 2023ء
نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی الیکشن سیل کے ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کی اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران نے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ فرید پراچہ جو کہ الیکشن سیل کے سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دیں رہے ہیں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں جماعت اسلامی کی خواتین قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 27دسمبر کو کاغذات کی سکروٹنی ہو گی۔ اجلاس میں حافظ سیف الرحمن، رشید احمد، فرحان شوکت ہنجرا، ایاز عمر، عنایت الرحمن، عمرفاروق و ظفر اقبال نکیانہ بھی شریک ہوئے۔