News Detail Banner

میڈیا پر پارٹیوں کی غیرحقیقت پسندانہ تشہیر عدم توازن پیدا کررہی ہے۔لیا قت بلوچ

11مہا پہلے

لاہور 23دسمبر 2023ء 

جماعت اسلامی کے نائب امیر، سابق ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 128 اور این اے 123 میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے، جماعتِ اسلامی حلقہ لاہور اور وسطی پنجاب کی تجویز پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں مرکزی پارلیمانی بورڈ نے سفارشات کی بنیاد پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی منظوری دی۔

لیاقت بلوچ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد ورکرز اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عام انتخابات 2024 میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ انتخابات کی تیاریوں کے لیے مسلسل تحرک کے ساتھ ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران ضلعی، صوبائی اور مرکزی پارلیمانی بورڈز کی منظوری کے بعد کاغذاتِ نامزدگی جمع کرارہے ہیں۔ جماعتِ اسلامی کے نامزد امیدواران کو ترازو نشان کے ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں، پولرائزیشن، سیاسی جمہوری قومی محاذ پر حکمران جماعتوں کی ناکامی، نااہلی سے عوام عملاً مایوس ہو چکے ہیں، حقیقت یہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے غیرقانونی حربے اور بار بار اقتدار میں آنے والی آزمودہ جماعتوں نے عوام کو مایوس اور ان کے مستقبل کو تاریک کردیا ہے، جماعتِ اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکال کر اسلامی، خوشحال، مستحکم اور باوقار ملک بنائے گی، عوام کے دکھ درد ختم ہونگے اور بااعتماد قوم ملک کو خود سنبھالے گی۔

لیاقت بلوچ نے منصورہ میں انتخابی سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینا ہر پارٹی کا آئینی، جمہوری، سیاسی حق ہے، ماضی میں بھی انتخابی نشانات پارٹیوں سے چھینے گئے اور انتخابی عمل میں شرکت پر ناروا رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہی ہیں، اسی عمل نے ملک کو کمزور اور سیاسی انتخابی عمل کو داغدار کردیا، آئین، قانون اور عدل و انصاف کی بالادستی کو تسلیم کیا جائے، ریاست کی طاقت سے انتخابات کی انجینئرنگ کا ناکارہ عمل بند کیا جائے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے ضروری ہے کہ اسٹیبلشمنٹ انتخابی عمل میں مداخلت بند کرے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے، میڈیا پر پارٹیوں کی غیرحقیقت پسندانہ تشہیر عدم توازن پیدا کررہی ہے، انتخابات کو مال و دولت کا کھیل تماشا بنادیا گیا