نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ 8فروری کے انتخابات کا بروقت انعقاد ایک قومی ایجنڈا ہے
1سال پہلے
لاہور 15دسمبر 2023ء
نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ 8فروری کے انتخابات کا بروقت انعقاد ایک قومی ایجنڈا ہے اور اس کی تکمیل کی ذمہ داری الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں، میڈیا اور معزز عدلیہ سمیت سب پر عائد ہوتی ہے۔
منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے قوم کو 8فروری کے انتخابات کے بروقت انعقاد کی یقین دہانی کرائی ہے، اس لیے ججز کو ایسے فیصلوں جن سے انتخابی عمل مؤخر ہو کے ا جرا سے پہلے الیکشن کمیشن اور باقی سٹیک ہولڈرز کو بھی اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دینا چاہیے۔ انھوں نے چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی کہ انتخابات کو التوا سے بچانے کے لیے تمام آئینی و قانونی اقدامات کیے جائیں۔