News Detail Banner

امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہفتہ (کل) کو گوجرانوالہ میں خوشحال کارواں کی قیادت اور عوامی اجتماع سے کریں گے۔ قیصر شریف

9مہا پہلے

لاہور 15دسمبر 2023ء 

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہفتہ (کل) کو گوجرانوالہ میں خوشحال کارواں کی قیادت اور عوامی اجتماع سے کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر ضلع مظہر رندھاوا و دیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ ہو گی۔ کاروان کا آغاز راہوالی شوگر مل چوک سے ہو گا، فیروز والا روڈ، گھوڑ چوک، کنگنی والا بائی پاس، گیپ چوک، شاہین آباد، حیدری روڈ چوک، چن دا قلعہ بائی پاس، کھیالی چوک، اسلامیہ کالج چوک، انڈرپاس چوک، سوئی گیس روڈ، جمیل شہید چوک اور نوشہرہ چوک پر استقبالیہ کیمپ لگائے ہیں جب کہ امیر جماعت فتومنڈ چوک، باغبان پورہ چوک، پرانی چونگی پسرور روڈ، پیپلزکالونی انڈرپاس، کھیالی اڈا اور دھلے چوک میں خطابات کریں گے۔