امریکا، برطانیہ و دیگر مغربی ممالک اسرائیل کے مظالم کی مکمل پشت پناہی کر رہے ہیں۔حافظ ادریس
1سال پہلے
لاہور 15دسمبر 2023ء
مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، برطانیہ و دیگر مغربی ممالک اسرائیل کے مظالم کی مکمل پشت پناہی کر رہے ہیں، یہ شرم ناک اور انسانیت دشمن فعل ہے، صہیونی ریاست نے غزہ پر سفاکیت کی انتہا کر دی تاہم اس کے باوجود غیور مجاہدین ڈٹے ہوئے ہیں، ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب فلسطین کی ارض مقدس یہودیوں کے قبضے سے آزاد ہو گی۔
حافظ محمد ادریس نے کہا کہ اسرائیل نے سول آبادیوں کو نیست و نابود کر دیا، اب تک ہونے والے 20ہزار شہدا میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، حکومتیں اسرائیل کے ساتھ جب کہ عالمی رائے عامہ اس کے مخالف ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالم اسلام کی حکومتوں کی بے حسی اور بزدلی قابل مذمت ہے، ظلم کے خلاف آواز اٹھانا دینی فرض ہے۔ جماعت اسلامی اہل فلسطین کے حق میں آواز اٹھا رہی ہے، ہم مظلوموں کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔