اہل فلسطین کی مدد کرنا ہماری دینی اخلاقی ذمہ داری ہے.لیاقت بلوچ
1سال پہلے
لیاقت بلوچ کو ادبستان صوفیہ سکول انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کی جانب سے فلسطینیوں کی امداد کے لیے 46لاکھ کا چیک دیا
لاہور 6دسمبر 2023ء
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے گزشتہ روز مزنگ لاہور میں ادبستان صوفیہ سکول کا دورہ اور سکول اسمبلی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل فلسطین کی مدد کرنا ہماری دینی اخلاقی ذمہ داری ہے اور پاکستانی عوام جس ملی جذبہ سے فلسطینیوں کی مدد کر رہے ہیں وہ انتہائی قابل ستائش ہے۔ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اب تک ایک ارب سے زائد کی امداد پہنچائی جا چکی ہے۔ انھوں نے اس موقع پر سکول کی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 46لاکھ روپے کی امداد اکٹھی کرنے پر ان کے جذبے کی تحسین کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز نذیر، خواجہ آصف، احمد سلمان بلوچ، حافظ احمد عمیر سمیت اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔