یورپ پوری د نیا کے مسلمانوں کی دل آزادی کررہا ہے۔ لیاقت بلوچ
1سال پہلے
لاہور24 جولائی 2023ئ
نائب امیر جماعت اسلامی، انتخابی، سیاسی، قومی امور مجلسِ قائمہ کے صدر لیاقت بلوچ نے آزاد جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی حلف برداری تقریب سے خطاب کیا۔ اِس موقع پر سردار عتیق احمد، شاہ غلام قادر، الحاد محمد یعقوب، محبود ساغر، عبدالرشید ترابی، سردار اعجاز افضل، ڈاکٹر خالد محمود، مولانا غلام نبی نوشیری، غلام محمد صفی، راجہ جہانگیر خان، شیخ عقیل الرحمن، نورالباری سے ملاقات اور تحریکِ آزادی کشمیر، سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
لیاقت بلوچ نے لاہور منصورہ لاہور میں انتخابی سیاسی امور پر مرکزی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت اقتدار چھوڑنے اور آئین کی روح کے مطابق عبوری حکومت کے قیام کے لیے صاف نیت اور آئینی جمہوری طریقے سے انحراف کا عندیہ دے رہی ہے۔ ملک کی مجموعی سیاسی اقتصادی اور قومی وحدت کی صورتِ حال ایسی نہیں کہ 2013ئ، 2018ءکی طرح 2023ءکے انتخابات کو پھر متنازعہ بنادیا جائے۔ پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے عوام کا خون نچوڑ لیا، مقدمات سے اپنے آپ کو یکطرفہ بنیادوں پر ڈرائی کلین کرالیا اور اب اسے آئندہ کا خوف اقتدار سے چِمٹے رہنے کے چور راستوں پر چلا رہا ہے۔ جماعتِ اسلامی کا واضح دوٹوک مو ¿قف ہے کہ انتخابات آئین کی مقرر کردہ مدت کے اندر ناگزیر ہیں؛ صاف شفاف انتخابات کے لیے گیر جانبدار عبوری حکومت قائم کی جائے؛ الیکن کمیشن آف پاکستان کو ہر دباو ¿ سے آزاد کرکے غیرجانبدارانہ انتخابات کا ٹاسک دیا جائے۔
ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ یورپ پوری د ±نیا کے مسلمانوں کی دل آزادی کررہا ہے۔ سویڈن، ڈنمارک میں توہین پر مبنی شرمناک وارداتوں پر یورپی یونین کی خاموشی اخلاق، تہذیب اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ یہ وقت ہے کہ یورپی ممالک میں مذہب، مقدسات کی توہین کے خلاف عالمی اسلامی قیادت وقت گزاری نہیں بلکہ جرآت مندانہ اور ایمانی جذبہ کے ساتھ اقدامات کرے۔ سویڈن سے پاکستانی سفیر واپس بلایا جائے؛ سویڈن کے سفارتی عملہ کو اصلاحِ احوال کے لیے پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کیا جائے؛ وزیر اعظم، وزیر خارجہ اسلامیانِ پاکستان کے جذبات کا احساس کریں؛ گونگلوں سے مٹی جھاڑنے کی بجائے حکمتِ عملی پر مبنی اقدامات کریں۔
لیاقت بلوچ نے کاہ کہ مسئلہ کشمیر کا واحد پائیدار حل کشمیریوں کے لیے حقِ خودارادیت کا حصول ہے۔ مودی کا فاشزم کشمیریوں کے صبر، جرآت، استقلال کے سمندر میں ڈوب جائے گا۔