نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مسلم لیگی رہنما طارق فضل چودھری سے رابطہ کرکے ان کے بیٹے عنزہ کے ٹریفک حادثے میں رحلت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
1سال پہلے
لاہور19 جولائی 2023ئ
نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مسلم لیگی رہنما طارق فضل چودھری سے رابطہ کرکے ان کے بیٹے عنزہ کے ٹریفک حادثے میں رحلت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ جوان بیٹے کی جدائی والدین کے لیے ایک المناک سانحہ سے کم نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور والدین و لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم سے نوازے۔ آمین