News Detail Banner

امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر ژوب بلوچستان جلسہ میں شرکت سے قبل ہونے والے خودکش حملہ کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

1سال پہلے

لاہور19 مئی 2023ء

امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر ژوب بلوچستان جلسہ میں شرکت سے قبل ہونے والے خودکش حملہ کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے امیر جماعت سے مخاطب ہوکر کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آپ محفوظ ہیں۔

قیصر شریف نے کہاکہ امیر جماعت سے جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بھی رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امیر جماعت سے فوری رابطہ کرکے خیریت دریافت کرنے والوں میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صدر پی ٹی آئی پرویز الہی اور سابق وزیراعلی کے پی پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔ امیر جماعت سے چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان نے بھی رابطہ کیا۔

قیصر شریف نے کہا ملک بھر میں مختلف قومی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان اور قائدین نے بھی میڈیا و سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے امیرجماعت پر خودکش حملہ کی مذمت کی۔ انہوں نے ملک وبیرون ملک پاکستانیوں اور جماعت اسلامی کے قائدین و کارکنان نے بھی سراج الحق کے لیے خیریت اور لمبی عمر کی دعائیں کی ہیں۔

قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی کے قائدین نے دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد جماعت اسلامی واقعہ پر مکمل اور تفصیلی ردعمل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور اس کی جدوجہد ملک میں ترقی امن اور خوشحالی کے لیے ہے۔