News Detail Banner

افغانستان میں بدامنی کی وجہ غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت ہے،راشد نسیم

2سال پہلے

لاہور 10جولائی2021 ئ

    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے کہ تحریک اسلامی کا کارکن اللہ اور اسلامی نظریہ پر یقین کرتا ہے ۔ وہ کسی سے مرعوب نہیں ہوتا ، کسی کے سامنے جھکتا نہیں ۔ مومن اپنا جہان خود پیدا کرتاہے ۔ دنیاوی بت اس کے جذبہ ایمانی سے پاش پاش ہو جاتے ہیں ۔ موجودہ دور میں افغانستان اس کی بڑی مثال ہے ۔ وہ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکی صدر نے شکست کو کھلے عام تسلیم کرلیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں بدامنی کی وجہ غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت ہے ۔ افغان عوام جو نظام چاہتے ہیں وہ امن کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے فلسطینیوں کے جذبہ حریت کو بھی سلام پیش کیا اور کہاکہ ان کی قربانیاں بھی جلد رنگ لائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری مجاہدین ہمت و جرا ¿ت سے میدان میں کھڑے ہیں ، آزادی ان کا مقدر ٹھہرے گی ۔

    دریں اثنا راشد نسیم اتوار کو ضلع حافظ آباد کا تنظیمی دورہ کریں گے ۔ اپنے دورہ کے دوران وہ ضلعی ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے اور تنظیمی کارکردگی و بلدیاتی الیکشن کی تیاری و دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ لیں گے ۔ وہ برادر تنظیمات اور حلقہ خواتین کی تنظیمی کارکردگی سے متعلق کام کا بھی جائزہ لیں گے ۔