News Detail Banner

آئین پاکستان کے مطابق کوئی قانون کو قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا، لیکن یہاں سودی نظام چل رہا ہے امیر العظیم

1سال پہلے

لاہور10 اپریل 2023ء

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق کوئی قانون کو قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا، لیکن یہاں سودی نظام چل رہا ہے جس سے زندگی کی تمام برکتیں ختم ہوگئیں ہیں، معیشت تباہ اور عوام مہنگائی اور بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں۔حکمران اسلام کا نام تو لیتے ہیں مگر قوانین خلاف شریعت بناتے ہیں۔ بہتری کا ایک ہی راستہ قرآن و سنت کا نظام ہے، قوم اس نظام کو لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعوان ٹاؤن میں تقریب افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی167 و نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، امیر غربی لاہورعبدالعزیز عابداور عثمان خان بھی موجود تھے۔ 

ذکر اللہ مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوٹ مار، بے حیائی کا کلچر ہے،غریب دن بہ دن غریب جب کہ چند فیصد لوگ دولت سمیٹ رہے ہیں۔ ملک کے وسائل چند ہاتھوں میں ہے،اگر عوام چاہتی ہے کہ ملک میں ترقی، امن اور خوشحالی آئے تو اسے ترازو کا انتخاب کرنا ہو گا۔