سُوۡرَةُ الفَاتِحَة
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ ﴿۱﴾ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ ﴿۲﴾ مٰلِكِ يَوۡمِ الدِّيۡنِؕ ﴿۳﴾ اِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَاِيَّاكَ نَسۡتَعِيۡنُؕ ﴿۴﴾ اِهۡدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۙ ﴿۵﴾ صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ ۙ ﴿۶﴾ غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡنَ ﴿۷﴾
ترجمہ : تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام کائنات کا رب ہے ﴿۱﴾ رحمان اور رحیم ہے ﴿۲﴾ روز جزا کا مالک ہے ﴿۳﴾ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں ﴿۴﴾ ہمیں سیدھا راستہ دکھا ﴿۵﴾ اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا ﴿۶﴾ جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں ﴿۷﴾