امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی اموات اورتباہی پر شدید افسوس کرتے ہوئے دونوں ممالک کی حکومتوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
1سال پہلے
لاہور06فروری 2023ء
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی اموات اورتباہی پر شدید افسوس کرتے ہوئے دونوں ممالک کی حکومتوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
منصورہ سے جاری بیان میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر قیادت نے بھی برادر اسلامی ملک میں جانی و مالی نقصان کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قائدین جماعت نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ ترکیہ رجب طیب اردوان کی قیادت میں اس مشکل مرحلے کو بھی عبور کر لے گی۔ قائدین جماعت نے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
جاری کردہ