News Detail Banner

بانیئ جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی صاحبزادی اسما مودودی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

1سال پہلے

لاہور16جنوری 2023ء

بانیئ جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی صاحبزادی اسما مودودی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے ماڈل ٹاؤن میں پڑھائی۔ اسما مودودی کو ماڈل ٹاؤن لاہور کے جی بلاک کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ناظم مالیات نذیر احمد جنجوعہ اور لواحقین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسما مودودی کے انتقال پر امیر جماعت سراج الحق، نائب امرا لیاقت بلوچ، راشد نسیم، ڈاکٹر فرید پراچہ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، میاں اسلم، پروفیسر ابراہیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر، اظہر اقبال حسن، حافظ ساجد انور، وقاص جعفری، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر رہنماؤں نے اظہار تعزیت اور مرحومہ کی بلندیئ درجات کی دعا کی ہے۔