جماعت اسلامی پورے ملک میں اپنے پرچم اور نشان ترازو پر انتخابات میں حصہ اورپچاس لاکھ ووٹ حاصل کرنے کا اپنا ہدف پوراکرے گی لیاقت بلوچ
2سال پہلے
لاہور04 دسمبر2022ء
نائب امیر جماعت اسلامی وسابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعد اتحادی حکومت اے پی ڈی ایم کے بھی مہنگائی کے خاتمے،معیشت کی بحالی سے لے کر عام آدمی کوریلیف دینے کے تما م تردعوے کھوکھلے ثابت ہوچکے ہیں،جماعت اسلامی ملک میں ظلم وجبرکے نظام کے خاتمے اورقرآن وسنت کے نفاذ،آئین وقانون کی حکمرانی اورجمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔اسٹیبلشمنٹ کے ملک پرمسلط مصنوعی ونااہل قیادت کے تمام تجربے ناکام ثابت ہوچکے ہیں۔آئین وجمہوریت کے مطابق اورمخلص ودیانتدارقیادت کے ذریعے ہی ملک کی ترقی استحکام اورعوام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں ڈویژنل بنیادپرمنعقدہ سیاسی و انتخابی مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں ضلعی ذمہ داران،متوقع صوبائی وقومی اسمبلی کے امیدواران،برادرتنظیمات کے عہدیداران شریک تھے جبکہ اجلاس سے مشاورتی اجلاس سے مرکزی نائب امراء اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،صدر جے آئی یوتھ زبیر گوندل، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف،ناظم سوشل میڈیا شمس الدین امجد اور نائب امیر صوبہ ممتازحسین سہتو نے بھی خطاب کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی پورے ملک میں اپنے پرچم اور نشان ترازو پر انتخابات میں حصہ اورپچاس لاکھ ووٹ حاصل کرنے کا اپنا ہدف پوراکرے گی۔ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے جمہوریت اور شفاف انتخابات سے ملک میں استحکام آئے گا لیکن یہ اس صورت میں ہو گا جب ملک میں دیانتدار حکومت آئے گی۔ عمران خان کو مقبولیت حاصل ہے لیکن وہ پنجاب میں 5 سال، کے پی کے میں 10 سال اور وفاق میں 4 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کوکوئی خاص ریلیف نہیں دے سکے اور نااہلی کی وجہ سے ملک کو صحیح ٹریک پر ڈال سکے اسی طرح سندھ میں پیپلز پارٹی بھٹو کی مقبولیت اور بینظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے برسوں سے برسراقتداد ہے لیکن یہاں بھی خوف کا ماحول پیدا کیا گیا۔ شہری اور دیہہ سندھ میں جدا جدا رویہ اپنایا گیا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے گریز کیا جا رہا ہے۔
اسداللہ بھٹو اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کریں لوگوں سے رابطہ بڑھائیں،پولنگ اسکیم کے تحت بھرپور تیاری کویقینی بنایاجائے۔ اجلاس میں نوابشاہ ڈویڑن کے انتخابی حلقوں کی صورت حال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔