News Detail Banner

قرآن کا نظام مکمل ضابطہ حیات ہے،محمد جاوید قصوری

3سال پہلے


لاہور17 دسمبر2021ء

مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا نظام مکمل ضابطہ حیات ہے۔ انسانیت کی بقا اسی میں ہے کہ وہ حق کو سمجھیں، ایک اللہ کی بندگی اور انسانوں پر رحم کرے۔ حکومتی کارکردگی کا ڈھول عین چوراہے میں پھٹ گیا۔ پورے ملک میں مہنگائی کے طوفان کا شوروغل سنائی دے رہا ہے۔ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے معیشت کا بیڑۃ غرق ہوا۔ گندم کی بوائی کے وقت کھاد بیج کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی کارکردگی پر طمانچہ ہے۔ کسانوں کو ایک بوری کھاد کے لیے لائنوں میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔ یہ کھلی کسان اور زراعت دشمنی ہے۔ حکومت آئندہ عوام کو بھوکا مارنے کا مکمل پلان بنا چکی ہے۔ نیا پاکستان بنانے والے نالائقوں کی وجہ سے ہر دن اشیائے خودونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے نئی مصیبتیں لے کر آتا ہے۔ حکومتی وزرا کے بیانات اپنی لنکا کو ڈھانے کے مترادف ہے۔ عوام کا سونامی کسی وقت بھی حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جماعت اسلامی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون نافذ ہو کر رہے گا۔