سانحہ سیالکوٹ قابل افسوس اور اسلام و شرف انسانیت کی توہین ہے،سراج الحق
3سال پہلے
لاہور03 دسمبر2021ء
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سیالکوٹ میں پیش آنے والا سانحہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی قابل افسوس اور اسلام و شرف انسانیت کی توہین ہے۔ سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینیجر کا بے دردی سے قتل پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کو مزید زہر اگلنے کا موقع ملے گا۔ سیالکوٹ واقعہ کا اسلام اور دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کرا کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے۔