News Detail Banner

یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر بنا، یہاں شریعت کا نفاذ ضروری ہے،حافظ محمد ادریس

2سال پہلے

لاہور26نومبر2021ء

مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر بنا، یہاں شریعت کا نفاذ ضروری ہے۔ مسلمانوں کے اندر رب کی بندگی اور نبی مہربانؐ کی محبت رگ رگ میں شامل ہے۔ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اللہ کی طرف دیکھنے والے کبھی انسانوں سے امیدیں وابستہ نہیں رکھتے۔حکمرانوں نے نوجوانوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر ان کے جذبات سے کھیلا اور نئی نسل کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی چیخیں نکال دی، مگر بے رحم حکمرانوں کو سنائی نہیں دے رہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ ادریس نے کہا کہ ملک میں سود کے سوداگروں نے قرض کے نام پر عوام کو اپنا غلام بنا رکھا ہے۔ آئی ایم ایف کا حکم حرفِ آخر سمجھ کر لوگوں پر مسلط کر دیا جاتا ہے، جس سے ملک میں مزید مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا نیا سیلاب آتا ہے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے آرڈر سے عوام جیے یا مرے حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ایک ہی فکر لاحق ہوتی ہے کہ ان کے اپنے اللے تللے چلتے رہیں۔انھوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ اسلام آباد کے ڈی چوک میں 28نومبر کو بے روزگاری کے خلاف دھرنا دے گی۔ جس میں ملک بھر سے لاکھوں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان ڈگریاں اٹھا کر شرکت کریں گے اور وزیراعظم کو ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ یاد دلائیں گے۔