عوام پی ٹی آئی کو انقلابی سمجھ رہے تھے مگر وہ مکمل خرابی نکلی،سراج الحق
3سال پہلے
لاہور 21 نومبر 2021
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے جھوٹ کے تعمیر کردہ مینار پاش پاش ہونے والے ہیں ۔عوام پی ٹی آئی کو انقلابی سمجھ رہے تھے مگر وہ مکمل خرابی نکلی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نا اہلی عوام کے لیے کرونا ، ڈینگی سے سو گنا زیادہ خطرناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ سترہ نومبر ملک کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب پارلیمنٹ کو بلڈوز کیا گیا۔ وزیراعظم کھلاڑی رہے ہیں مگر وہ مخالف ٹیم سے قوائدو ضوابط طے کئے بغیر یکطرفہ کھیل کھیلنا چائتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قوم نے حکومتی ہتھکنڈوں کو مسترد کردیا ہے۔ حکومت نے ملک کی بائیس کروڑ عوام کے لیے زندگی گزارنا مشکل بنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے پاس نہ ویژن ہے اور نہ ہی صلاحیت۔انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں بھی ملک کی معیشت اور اداروں کی تباہی کی برابر ذمہ دار ہیں۔ پی ٹی آئی نے شکست کے خوف سے آئندہ الیکشن میں دھاندلی کامنصوبہ بنا لیا۔ جماعت اسلامی کامسئلہ نہ کسی پانامہ پینڈورا کا ہے نہ ہی ہمارے پیچھے نیب لگی ہے، بعد ازاں لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی جہاں چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین جیسی شخصیت نے شرافت کی سیاست کو فروغ دیا۔ انھوں نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔