ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی کے زیر اہتمام عظیم الشان سیمینار 6نومبر کو منعقد ہو گا
3سال پہلے
لاہور: 4 نومبر 2021
ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی کے زیر اہتمام عظیم الشان سیمینار”ریاست مدینہ دعوی،حقائق اور عملی اقدامات“کے عنوان سے 6نومبر بروز ہفتہ 3بجے سہ پہر قرآن آڈیٹوریم 191 اتاترک بلاک گارڈن ٹاون لاہور میں امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ کی زیر صدرات منعقد ہو گا۔سیمینار سے صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، سید ثاقب اکبر،صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری و دیگر خطاب کریں گے۔