News Detail Banner

جماعت اسلامی کا حکومت کی 38ماہ کی کارکردگی پر 28 اکتوبر کو وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

3سال پہلے


لاہور27 اکتوبر2021ء

جماعت اسلامی پاکستان حکومت کی 38ماہ کی کارکردگی پر جمعرات کو وائٹ پیپر جاری کر رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم و دیگر قائدین کے ہمراہ منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ 

سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی گزشتہ سوا تین سال کی کارکردگی کو میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وائٹ پیپر میں صنعت، زراعت، بنکنگ، تعلیم، صحت، مہنگائی، بے روزگاری، گورننس، کرپشن کے خلاف اقدامات، لا اینڈ آرڈر کی صورت حال، اداروں کی تباہی، حکومت کی دیگر خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وائٹ پیپر میں موجودہ حکومت کی کارکردگی اور ماضی کی حکومتوں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ بھی کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر میدان میں بری طرح فلاپ ہو گئی ہے۔ حکمرانوں کے پاس ملک کی کشتی کو بھنور سے نکالنے کی کوئی اہلیت نہیں ہے۔