News Detail Banner

ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان اور امت کے نگہبان تھے،امیرالعظیم

3سال پہلے

لاہور  10اکتوبر2021ء

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ پاکستان آج اپنے عظیم فرزند سے محروم ہوا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان اور امت کے نگہبان تھے۔ ان کی وفات پر پوری قوم صدمے میں ہے۔ عالم اسلام میں ان کی رحلت کا دکھ محسوس کیا جا رہا ہے۔امیر العظیم نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ آمر وقت جنرل پرویز مشرف کے دورحکومت میں انتہائی زیادتی ہوئی، بعد میں کسی حکومت نے اس کا ازالہ نہیں کیا ۔ضروری ہے کہ بعد از مرگ ان کے شایان شان قومی سطح پر پورے اعزاز کے ساتھ رخصتی کا اہتمام ہو۔ قومی سوگ کا اعلان کیا جائے۔قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے۔ اور ان پر جھوٹے الزامات واپس لیے جائیں ۔

امیر العظیم نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جائے، ان کے نام پر سائنس اسکالرشپس کا اہتمام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں غائبانہ نمازجنازہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے

تمام اضلاع اور تحصیلوں، شہروں اور قصبات میں جماعت کا نظم اس کا اہتمام کرے۔