News Detail Banner

جماعت اسلامی کے پاس مادی دولت کی فراوانی نہیں بلکہ کردار کے موتی اس کا سرمایہ ہیں،حافظ محمد ادریس

3سال پہلے

لاہور  10اکتوبر2021ء

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں جماعت اسلامی کے سوا کوئی دینی و مذہبی اور سیاسی و سیکولر جماعت ایسی نہیں جس میں موروثیت اور آمریت نہ ہو۔ جماعت اسلامی میں قیادت کا معیار خاندان ورشتہ اور دولت نہیں بلکہ صلاحیت و صالحیت، اخلاقی قربانی ہے۔جماعت اسلامی کے بانی سید مودودی ؒ اپنے دورکے بہترین مفکر و مدرس،سفیرقرآن وحدیث اور ہر موضوع پر بہتریں رہنمائی فراہم کرنے والے مصنف تھے۔ 

انہوں نے کہا سیدمودودی ؒ نے ناموس رسالت پر جان قربان کرنے کے لیے خود کو پیش کردیا تھا۔قادیانی فتنہ، فتنہ انکار حدیث، مغربی تہذیب کی یلغار ہو یاکمیونزم کاطوفان آپ نے ہر باطل کا مردانہ وار اور کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا۔ جماعت اسلامی میں جو لوگ مختلف عوامی عہدوں پر فائز ہوتے رہے۔ ان میں سے کسی کے بھی دامن پر کرپشن کا داغ نہیں۔ جماعت اسلامی کے پاس مادی دولت کی فراوانی نہیں بلکہ کردار کے موتی اس کا سرمایہ ہے۔عوام نے ابھی تک اپنی منزل نہیں پہچانی مگر جماعت اسلامی کے تمام کارکنان اپنا کام جار ی رکھیں گے اور اس سے ملک کی قسمت انشاء اللہ بدلے گی۔