پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے،محمد جاوید قصوری
3سال پہلے
لاہور 16 ستمبر 2021
امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کےتین سال عوام پر بھاری ثابت ہوئے ہیں۔مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام حکومت کی ناروا پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اب نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کو عوامی حالت زار پر رحم کھانا چاہیے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو فوری طور پر واپس لینا چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ اگر حکومت قوم کو ریلیف نہیں دے سکتی تو اسے برسر اقتدار رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ایسی حکومت کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے ۔