پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس، قوم 7 اگست کو پرامن مزاحمت کے لیے تیار رہے، حافظ نعیم الرحمن
11دن پہلے
پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس، قوم 7 اگست کو پرامن مزاحمت کے لیے تیار رہے، حافظ نعیم الرحمن
حکومت فوری طور پر لیوی ختم ، پٹرول کی قیمت کم کرے، امیر جماعت اسلامی پاکستان
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے پٹرول کی قیمت میں کمی اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے 7 اگست کو ہونے والے ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پٹرولیم لیوی درحقیقت "بھتہ ٹیکس" اور "جگا ٹیکس" ہے۔ انہوں نے کیا کہ یہ ٹیکس عوام پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے، اس لیے حکومت فوری طور پر اسے ختم کرے اور پٹرول کی قیمت میں کمی کرے۔
انہوں نے کہا کہ 7 اگست کا احتجاج پاکستان میں مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ، نوجوان، بائیک رائیڈرز، ڈیلیوری بوائز، کورئیر سروسز سے وابستہ افراد، مزدور، کسان اور پوری قوم موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ سڑکوں پر نکلے۔
حافظ نعیم الرحمن نے زور دیا کہ عوام پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کریں گے اور حکومت کو عوامی مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔



