News Detail Banner

حکومت صومالیہ کے قریب یرغمال پاکستانیوں کی فوری رہائی کے اقدامات کرے، حافظ نعیم الرحمن

3گھنٹے پہلے

حکومت صومالیہ کے قریب یرغمال پاکستانیوں کی فوری رہائی کے اقدامات کرے، حافظ نعیم الرحمن

بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال دس پاکستانیوں کے اہل خانہ شدید اضطراب میں ہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دس پاکستانی شہری گزشتہ 45 دن سے بحری قزاقوں کی قید میں ہیں، جس کے باعث ان کے اہلخانہ شدید اضطراب اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق یرغمالیوں کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے اور انہیں پینے کے لیے زنگ آلود پانی دیا جا رہا ہے، جس سے ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کو اس معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری اور مؤثر سفارتی و عملی اقدامات کرنے چاہئیے تاکہ ان شہریوں کی بحفاظت جلد واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دے۔