News Detail Banner

پاکستان اور ملائیشیا امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں، لیاقت بلوچ

6دن پہلے

پاکستان اور ملائیشیا امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں، لیاقت بلوچ
ملائیشیا کے عوام پاکستان سے گہری محبت رکھتے ہیں، داتو حاجی احمد بن سعد یحییٰ
منصورہ میں لیاقت بلوچ اور ملائیشین وفد کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ملائیشیا کی اسلامی جماعت PAS (حزبِ اسلامی ملائیشیا) کے علماء کونسل کے صدر اور رکن پارلیمنٹ داتو حاجی احمد بن سعد یحییٰ کی قیادت میں وفد نے منصورہ میں ملاقات کی۔
وفد میں ملائیشیا کے رکن پارلیمنٹ اور حزبِ اسلامی ملائیشیا کی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی داتک اوانگ بن ہاشم، محمد رسول بن ازمل، محمد عزت بن زکریا، محمد بن اسماعیل، رافدہ بنت رامل اور حریاتی بنت مختار شامل تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امورِ خارجہ آصف لقمان قاضی، پروفیسر ایوب منیر، پروفیسر اقبال نکیانہ، حافظ محمد عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
لیاقت بلوچ نے ملائیشین وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ملائیشیا اور اس کے عوام کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ملائیشیا کی معاشی ترقی کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کا دوسرا گھر ہے۔
صدر علماء کونسل حزبِ اسلامی ملائیشیا اور رکن پارلیمنٹ داتو حاجی احمد بن سعد یحییٰ نے لیاقت بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان آ کر بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ملائیشیا کے عوام بھی پاکستان سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ پاکستان اور ملائیشیا برادر اسلامی ممالک ہیں اور دونوں کے تعلقات نہایت مضبوط اور دوستانہ ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر لیاقت بلوچ نے ملائیشین وفد کو تحائف بھی پیش کیے۔