حافظ نعیم الرحمن کا پنجاب میں سیلاب کی صورتحال پر ذمہ داران سے فوری رابطہ
1دن پہلے

حافظ نعیم الرحمن کا پنجاب میں سیلاب کی صورتحال پر ذمہ داران سے فوری رابطہ
جماعت اسلامی، الخدمت کے ذمہ داران کو ریلیف کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان اور رضاکاران کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے اور دکھی انسانیت کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی اور الخدمت کے مرکزی ، صوبائی اور دیگر ذمہ داران سے رابطہ کیا، معلومات لیں اور ریلیف کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب زیادہ متاثر ہورہاہے، شمالی علاقہ جات میں بڑی تباہی کے بعد اب پنجاب سیلاب کی زد میں آچکاہے۔
انہوں نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سب مل کر اور دیگر وابستگیوں کو پسِ پشت ڈال مشکل وقت میں متاثرین کی خدمت کریں اور اس سلسلہ میں الخدمت فاؤنڈیشن بہترین پلیٹ فارم ہے سب کو رضاکار بن کر قوم کو مشکل سے نکالنا چائیے۔
امیر جماعت نے کہا کہ الخدمت کے بڑے پیمانے پر بچاؤ اور بحالی (ریسکیو اور ری ہیبلی ٹیشن ) کے آپریشنز جاری ہیں، جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار ملک بھرمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، ایسے میں سب کو آگے بڑھ کر خدمت کے اس سفر کا حصہ بننا چاہیے۔