حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرپانچ اگست کو ملک گیر” یوم استحصال کشمیر و فلسطین“ کراچی تاءکشمور سندھ بھر میں مظاہرے
5گھنٹے پہلے

خطے کا امن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہواہے
پانچ اگست 2019کا دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب بھارت نے خصوصی حیثیت ختم کرکے عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی
* اسرائیل اب تک ساٹھ ہزار سے زاید فلسطینی شہید، غزہ میںبھوک کو ہتھیارکے طورپراستعمال کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہاہے مگراس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے ،امداداللہ بجارانی،علی مردان شاہ،سرورقریشی،دیدار لاشاری ویدگرہنماﺅں کا خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 05اگست 2025امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرپانچ اگست کو ملک گیر” یوم حقوق کشمیر و فلسطین“ ملک بھر کی طرح جماعت اسلامی سندھ کے تحت بھی کراچی تاءکشمور بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ،صوبائی ترجمان مجاہدچنا کے مطابق آج اگست کو کراچی،حیدرآباد، میرپورخاص، جیکب آباد، دادو، کندھکوٹ، ٹھل، فریدآباد، ٹنڈومحمدخان، سکھر،ٹنڈوآدم،ٹھٹہ اورٹنڈوالہیارسمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں،اسکولوں اورمقامات پر ریلیوں،جلسوں اور تقریبات سے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ضلعی اورمقامی رہنما، دانشور،علماءکرام واساتذہ نے خطاب کیا۔شرکاءنے ان ریلیوں واجتماعات کے ذریعے اہل کشمیر و فلسطین سے بھر پور اظہار یکجہتی، حقوق انسانی کی شدیدپامالی ونسل کشی کےخلاف سخت نعرے بازی جبکہ مقررین اپنے خطاب میں کشمیرفلسطین میں قتل عام اوردنیا بھرمیں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کی صورتحال پراتحاد امت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف سازشیں اورفلسطین وکشمیر میں قتل عام سے شیطانی تکو ن بھارت ، اسرائیل اورامریکہ کاگٹھ جوڑ کوبے نقاب ہوچکا ہے۔اقوام متحدہ بھی ان کی لونڈی بنی ہوئی عالمی ضمیراورمسلم حکمرانوں کی بے حسی شرمناک ہے۔دادو میں مقامی دفتر سے پریس کلب تک ہونے والی ریلی سے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداداللہ بجارانی نے اپنے خطاب میں کہاکہکشمیری عوام طویل عرصی سے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، خطے کا امن بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہواہے۔ پانچ اگست 2019کوبھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی دفعہ370اور اے 35کو ختم اورظلم وجبرکابازارگرم کرکے جنت نظیر وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے ۔اسرائیل اب تک تقریباََ 60ہزار سے زاید فلسطینی شہید کر چکا ہے۔اسرائیل غزہ میںبھوک کو ہتھیارکے طورپراستعمال کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہاہے مگراس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے ۔چند کوچھوڑکر 57مسلم ممالک کے حکمرانوں کی اکثریت ان ظالموجابرقوتوں کی غلام بنی ہوئی ہے۔ جیکب آباد میں مقامی دفتر سے ڈی سی چوک تک مظاہرے سے امیرضلع ابوبکرسومرو،امیرشہردیدارعلی لاشاری،محمد حنیف کھوسو، عبدالصمد کٹبار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ اگست 2019کا دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب بھارت نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرکے عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔مقررین نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے مو ¿ثر اور عملی اقدامات کرے۔بدین میں کھوسکی روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرے سے امیرضلع سید علی مردن شاہ نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مظلوم کشمیری نہ صرف اپنی آزادی بلکہ وہ پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوکر شکست سے دو چار ہوگا اس موقع پر اللہ بچایو ہالیپوٹہ عبدالکریم بلیدی نے بھی خطاب کیا۔جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت یوم یکجہتی فلسطین اور کشمیر کے سلسلے میں نورانی مسجد کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقامی امیر شکیل احمد فہیم،حاجی نورالہی مغل ،ظفر اقبال مجاہد مفتی ذاکر بلوچ نے کہاکہ۔مودی سرکار کی زہر آلود مسلم دشمنی نے خطے کے امن کو تہہ و بالا کر رکھا ہے۔بھارت خطے کا تھانیدار بننا چاہتا ہے۔مقبوضہ وادی کے میں دس لاکھ سے زائد انڈین فوج کی موجودگی بدترین مظالم اور مسلسل محاصرے کے باوجود اہل کشمیر کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں اہل فلسطین و کشمیر کی قربانیوں نے ثابت کیا کہ آزادی کیلئے آگ و خون کے دریا عبور کرنے ہوتے ہیں۔ لاڑکانہ میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے دفتر جماعت اسلامی بندرروڈ جناح باغ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداداللہ بجارانی،امیرشہر رمیزراجہ شیخ ،ذیشان عابد نے خطاب کیا۔یوم استحصال کشمیروفلسطین کے حوالے سے کنری،شکارپور،جھنڈومری،نواب شاہ،چمبڑ،ٹنڈوالہ یارمیں بھی ریلیاں اورمظاہرے کئے گئے۔#