News Detail Banner

ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام قومی کانفرنس دینی جرائد اور میڈیا

5دن پہلے

اسلامک میڈیا کونسل تشکیل دی جائے،دینی جرائد میں نوجوان نسل کے لیے دینی علوم کے موضاعات شامل کرنے کی ضرورت ہے
سینیٹر پرویز رشید کی سینیٹ میں پیش کی گئی قادیانیوں کے حوالے سے امتناع قادیانیت ایکٹ کے خلاف بات کرنے کی مذمت کرتے ہیں
شجاع الدین شیخ،لیاقت بلوچ،ڈاکٹر عطا الرحمن،زاہد محمود قاسمی،علی عباس نقوی و دیگر
ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام تنظیم اسلامی،جماعت اسلامی،البصیرہ کی میزبانی میں منعقدہ ''دینی جرائد اور میڈیا''کانفرنس میں مختلف دینی جماعتوں کے اکابرین اور دینی جرائد کے مدیران اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔
امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے قومی کانفرنس دینی جرائد و میڈیا کی صدارت کی نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمٰن۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی۔مرزا ایوب بیگ پیر غلام رسول اویسی ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نذیر احمد جنجوعہ۔سید لطیف الرحمن شاہ۔مولانا وحید شاہ رضا الحق وسیم احمد خالد نجیب خان شمس الدین امجد پروفیسر میاں محمد اکرم طارق زبیری فرحان شوکت ہنجرا و دیگر شریک ہوئے۔ قومی کانفرنس دینی جرائد و میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کہا کہ اسلامک میڈیا کونسل کی تشکیل بہت اچھی تجویز ہے مشترکہ ملی مقاصد کے حصول کیلئے مشترکات کو دینی جرائد میں بھی لایا جائے۔انہوں نے کہا متفقہ قرآن کے ترجمہ کو تمام مسالک نے قبول کر لیا ہے اس وقت کروڑوں بچوں کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہے اب ملی یکجہتی کونسل بھی اس کو باقاعدہ قبول کرے۔
سیکرٹری جنرل ملی یکجتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی دینی جرائد کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے اغیار ہماری تہذیب اسلامی اقدار پر حملہ آور ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہ دینی مشترکات پر متحد ہونا ناگزیر ہے۔دینی جرائد میں معاشرتی چیئرمین علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ علمی اور تربیت نوجوان موضوعات شامل کرنے کی ضرورت ہے قومی کانفرنس دینی جرائد و میڈیا میں شریک تمام شرکاء نے باہمی طور پر یکجہتی کی ضرورت اور فرقہ واریت اور باہمی اختلافات کو ختم کرنے پر زور دیا اور اس ضرورت کو محسوس کیا کہ ملی یکجہتی کے تحت تمام جماعتوں کے جرائد کا آپس میں باہمی رابطہ ہونا چاہیے اور اسلامک میڈیا کونسل تشکیل دی جائے دینی جرائد کے لئے ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے تاکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر امت کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے اور کونسل کے لیے کچھ شرائط کو طے کیا جائے اور باہمی طور پر یہ جرائد موضوعات کو آپس میں شئیر کریں۔کانفرنس نے یہ بھی طے کیا کہ اس حوالے سے اجلاس تسلسل کے ساتھ منعقد کی جائیں۔
ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے تجویز دی کہ 2017ء میں کونسل بنانے کی تجویز دی گئی تھی مگر بوجوہ اس پر کام نہیں ہوسکا تھا اسٹیرنگ کمیٹی اب اس کے احیاء کے لیے کام کرے۔اور اس کے ٹی او آرطے کرنے کے لیے تحریری تجاویز پیش کرے جس پر ملی یکجہتی کے آئندہ اجلاس میں منظور ی دی جاسکے۔کانفرنس میں سینٹر پرویز رشید کی جانب سے سینٹ میں پیش کی گئی قادیانیوں کے حوالے سے امتناع قادیانیت ایکٹ کے خلاف بات کرنے کی مذمت کی گئی۔
کانفرنس نے دینی جرائد کے حوالے سے درج ذیل تجاویز دیں گئیں کہ اسلامک میڈیا کونسل دینی جرائد کے لئے ایک ضابطہ اخلاق مرتب کرے۔ مشترکہ ملی مقاصد کے حصول کے لئے مشترکات کو دینی جرائد میں لایا جائے دینی جرائد مشترکہ موضوعات پر مشتمل مضامین ایک دوسرے کے جرائد میں شائع کریں۔ دینی جرائد امہ کیمسائل،قومی،معاشی،معاشرتی،علمی مسائل،تربیت نوجوان،اولاد کے موضوعات کو بھی شامل کریں۔ جرائد میں ایسے مضامین شامل کیے جائیں جو ملی یکجہتی کونسل کو مصمم بنا دیں۔