وزیرآباد ۔الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کا پروگرام 15 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک
3دن پہلے

وزیرآباد ۔الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کا پروگرام 15 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک
13 مسلم اور 2 غیر مسلم بچیاں پیا گھر سدھار گئیں
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بچیوں کے نکاح پڑھوائے اور الخدمت فاونڈیشن وزیرآباد کو بہترین پروگرام ترتیب دینے پر مبارکباد دی۔
ہر بچی کو 3 لاکھ روپے مالیت کا سامان جہیز فراہم کیا گیا , باراتیوں اور بچیوں کے اہلخانہ و شرکاء کے لیے لذیذ کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا بھی کروائی۔