News Detail Banner

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی پاکستان ایئر فورس کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد اور دعا

5دن پہلے

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی پاکستان ایئر فورس کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد۔ اس موقع پر والد اور اہل خانہ سے تعزیت اور شہید کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔اس موقع امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے اپنی جان قربان کر نےوالے شہداء ہمارے لیے قابل فخر ہیں ۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ عثمان یوسف نے ملک کے دفاع کے لیے عظیم قربانی دی ہے ۔ عثمان یوسف ضلع جامشورو میں واقع پی اے ایف بیس بھولاری پر بھارتی حملے میں شہید ہوئے تھے