اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو ہماری طرف سے کوئی گارنٹی نہیں،
22گھنٹے پہلے

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو ہماری طرف سے کوئی گارنٹی نہیں، قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، اس پراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پیش رفت ہونی چاہیےاور سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
اسلام آباد میں پرتاب سنگھ کی قیادت میں سکھ برادری کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کی حفاظت اور سالمیت کیلئے اکھٹی ہے، اور ملک کے تحفظ کے لیے متحد اور یکسو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی وجہ سے دنیا میں اس پر کوئی اعتبار نہیں کررہا۔ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ قوم عزت اور وقار کے ساتھ کھڑی ہو تو معیشت خود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ سکھ وفدنے پاکستان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور جماعت اسلامی کے موقف کو سراہا