News Detail Banner

نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاء الرحمن کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق شہید کے جنازے میں شرکت

7دن پہلے

نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاء الرحمن کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق شہید کے جنازے میں شرکت

لاہو ر یکم مارچ 2025ء

نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا اسلامی علوم کی اشاعت میں ایک تاریخی کردار ہے، اس جامعہ کے بانی شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحقؒ، مولانا سمیع الحق شہید اور پورے خاندان نے علمی اور دینی میدان میں قابل فخر کردار ادا کیا ہے، مولانا حامد الحق شہید کے ساتھ قومی اسمبلی میں ایک ساتھ کام کیا اور مختلف دینی اجتماعات میں اکٹھے رہے ہیں۔ انھوں نے ہمیشہ اتحاد امت اور ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کی بات کی ہے۔ وہ مولانا حامد الحق حقانی شہید کی نماز جنازے کے موقع پر لواحقین، علما اور طلبہ سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ہم دینی مدرسے، مسجد اور علمائے کرام پر اس سفاکانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وصوبائی حکومتیں پورے ملک اور خصوصاً صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن وامان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی کی پوری قیادت اس عظیم اور افسوسناک سانحے پر آپ کے دکھ میں شریک ہے۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کرکے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔