News Detail Banner

جماعت اسلامی جمعہ 25اکتوبر کو ملک بھر میں اہل فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمن

13دن پہلے

لاہو ر23 اکتوبر 2024ء

منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطین میں جاری نسل کشی اور مظالم کے خلاف حماس کی اپیل پر دنیا بھر میں مظاہروں کی اپیل پر مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ اہل پاکستان دکھ اور کرب کی گھڑی اور آزمائش میں اہل غزہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی برادر تنظیمات کو بھی ہدایات جاری کیں کہ حماس کی اپیل کے تناظر میں ملک بھر میں ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات میں خصوصی طور پر فلسطین کی تحریک آزادی، مجاہدین کی قربانیوں کا تذکرہ کریں، ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے اور عوام میں بیداری پیدا کی جائے۔