امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے پہلے روز شوریٰ سے مشاورت کے بعد امیر العظیم کو جماعت اسلامی کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا ہے،
7مہا پہلے
لاہور19 اپریل 2024ء
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے پہلے روز شوریٰ سے مشاورت کے بعد امیر العظیم کو جماعت اسلامی کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں لیاقت بلوچ،میاں محمد اسلم،ڈاکٹر عطا الرحمن اور ڈاکٹر اسامہ رضی کو نائب امراء جماعت اسلامی پاکستان مقرر کر دیا ہے، دیگر نائب امراء کے لیے مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد مزید نائب امراء اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا تقرر کیا جائے گا۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس جمعہ کو شروع ہوا، حافظ نعیم الرحمن کی زیرصدارت اجلاس منصورہ میں تین دن تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں سالانہ رپورٹس پیش کی جائیں گی اور جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں مجالس قائمہ اور کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی، شوریٰ اجلاس میں اہم قومی ایشوز پر قراردادوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔