شناختی کارڈ دیکھ کر مسافروں کو اغوا اور قتل کرنا ملک دشمنی کی واردات ہے۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ
8مہا پہلے
لاہور15 اپریل 2024ء
نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے نوشکی بلوچستان میں 9بے گناہ افراد کے قتل کو درندگی و سفاکی کی انتہا اور بدترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شناختی کارڈ دیکھ کر مسافروں کو اغوا اور قتل کرنا ملک دشمنی کی واردات ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور امن عامہ کے قیام کے سخت ترین اقدامات کیے جائیں۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جماعت اسلامی پاکستان