News Detail Banner

چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر جماعت کے 533امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ڈاکٹر فرید پراچہ

11مہا پہلے

لاہور 04جنوری 2024ء

نائب امیر و سیکرٹری الیکشن سیل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 16امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ٹیکنیکل بنیادوں پر مسترد ہوئے ہیں جس کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر دی ہیں،امید ہے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ریلیف ملے گا۔

منصورہ میں مرکزی الیکشن سیل میں ہونے والے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کل266 نشستوں پر جماعت اسلامی کے 231 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ اجلاس میں نائب امیر و چیئرمین الیکشن سیل لیاقت بلوچ اور نائب امیر راشد نسیم بھی شریک ہوئے۔

فرید پراچہ نے کہا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر جماعت کے 533امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیدوار بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں، صوبائی، ضلعی امرا روزانہ کی بنیادوں پر الیکشن مہم سے متعلق رپورٹس فراہم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں۔

جاری کردہ